5 فروری 2015 - 17:09
عراقی فوج کی دھشتگردوں کے خلاف کاروائی جاری

عراق کی عوامی رضاکار فورس نے کہا ہے کہ عراق کے بعض علاقوں پر داعش کے دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنا دیا گيا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی عوامی رضاکارفورس کے ترجمان احمد الاسدی نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ  شمالی صوبے میں عراق کی عوامی رضا کار فورس کے جوانوں نے اس فورس کے ہیڈکوارٹر سے قریب ہونے اور اسے بارود سے بھری ہوئی گاڑی سے اڑانے کی داعش کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے- انہوں نے کہا کہ عوامی رضاکار فورس نے گزشتہ دو روز کے دوران سامرا، الحویش، الضلوعیہ، بنات الحسن اور بعض دوسرے شہروں میں عوامی رضاکار فورس کے زیرکنٹرول علاقوں تک پہنچنے کے لیے داعش  کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے- احمد الاسدی نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی رضاکار فورس داعش کے دہشت گردوں کی گھات میں تھی اور اس نے کار بم دھماکوں اور اس فورس کے زیرکنٹرول علاقوں تک پہنچنے کی داعش کی  بار بار کی  کوششوں کو ناکام بنادیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲